شوکت مقبول بٹ و دیگر کا عقیل بٹ کے والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار

condolence with Aqeel Butt

condolence with Aqeel Butt

لیوٹن برطانیہ (نمائندہ خصوصی) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ورکنگ کمیٹی کے ممبر اور سابق سیکرٹری لیوٹن برانچ عقیل بٹ کے والد، ڈاکٹر طاہر محمود لون، خواجہ زاہد لون کے بہنوئی طالب حسین بٹ کی وفات پر برطانیہ کی مذہبی، سماجی و سیاسی شخصیات نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔مرحوم انتہای ملنسار اور اچھے اخلاق کے مالک تھے۔

ان کی وفات اہل خانہ کے ساتھ ساتھ ان کے حلقہ احباب کے لئے بھی تکلیف دہ ہے۔ ہم ان کی وفات پر عقیل بٹ و اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ رب تعالیٰ مرحوم کو بلند درجات عطا فرمائے تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تعزیت کرنے والوں میں شوکت مقبول بٹ، عباس بٹ، محمود کشمیری، صابر گل، زبیر اقبال کیانی، ڈاکٹر گل زمان بٹ، کونسلر ریاض بٹ، شیخ محمد اسلم، کونسلر راجا وحید، مسعود رانا، طارق بٹ، شبیر ملک، وسیم اسلم، ندیم اسلم، ممتاز بٹ، آصف مسعود چوہدری، تحسین گیلانی، صادق سبحانی، عاصم مرزا، ظہیر الدین، لائق علی خان، نواز مجید، ابرار قریشی، پروفیسر امتیاز چوہدری، سردار الطاف، ساجد شاہین، توقیر مرزا، توصیف کیانی ، اسرار خان، صفدر شاہ، عبدالواحد سبحانی، تیمور اعظم لون، فیاض رشید، سجاد راجا، شفیق انقلابی، سردار مشتاق، اسد لطیف ڈار، عمیر امجد راٹھور، شاہد ملک، امجد لون ،اشتیاق بٹ، کامریڈ اصغر ملک، ظفر کھوکھر، فیصل قریشی و دیگر شامل ہیں۔