سندھ ہائی کورٹ، بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے معاملے پر درخواست سماعت کیلئے منظور

SHC

SHC

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے معاملے پر درخواست فوری سماعت کے لئے منظور کر لی۔

سندھ ہائی کوٹ نے بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے معاملے پر انصار برنی ٹرسٹ کی فوری سماعت کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے حکم دیا کہ بھارت میں اسیر پاکستانیوں کی فہرست عدالت میں پیش کی جائے۔

انصار برنی ٹرسٹ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ بھارتی جیلوں میں 476 پاکستانی قید ہیں ۔ بھارت صرف 260 پاکستانیوں کے اسیر ہونے کو تسلیم کر رہا ہے اس لئے خدشہ ہے کہ 189 پاکستانیوں کو دہشت گردی میں ملوث نہ کر دیا جائے۔