شہزاد اور وہاب کی لڑائی بری مثال تھی: وقار یونس

Waqar Younis

Waqar Younis

لاہور (جیوڈیسک) پی سی بی ہیڈ کوارٹرز کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران وقار یونس کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے انعقاد سے کھلاڑیوں کی پوشیدہ صلاحیتیں کھل کر سامنے آئیں۔

مزید سپر لیگز میں اور بھی منجھے ہوئے کھلاڑی ابھر کر سامنے آئیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ احمد شہزاد اور وہاب ریاض کے درمیان ہونے والی نوک جھوک اچھی بات نہیں۔

نوجوان کھلاڑیوں کیلئے بری مثال تھی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ احمد شہزاد اپنی پرفارمنس بہتر کرنے پر واپس ٹیم میں آ جائیں گے۔