شیخ رشید کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان

Sheikh Rashid Ahmed

Sheikh Rashid Ahmed

لاہور (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں منعقدہ عوامی تحریک کے جلسے سے خطاب کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواہش ہے عمران خان پاکستان کے وزیراعظم ہوں لیکن میں کہتا ہوں عمران خان آپ بھی استعفیٰ دو، باہر آؤ لاٹھیاں اٹھاؤ جاتی امرا کی اینٹ سےاینٹ بجادو، یہ بڑے ڈھیٹ ہیں بے شرم ہیں یہ تقریروں سے نہیں جاتے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے امریکا کے کہنے پر ختم نبوت کا معاملہ چھیڑا جب کہ بھارت کو اجمل قصاب کے گھرکا پتہ نواز شریف نے دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے گھر میں حسینہ واجد بھی ہے، اب شیخ مجیب نواز شریف کا ہیرو اور لیڈر بن گیا ہے۔