شیخ رشید اور طاہر القادری کے درمیان ٹورنٹو میں ملاقات، اہم سیاسی امور زیرِ بحث

Sheikh Rashid - Tahir-ul-Qadri

Sheikh Rashid – Tahir-ul-Qadri

راولپنڈی (جیوڈیسک) لال حویلی کے ترجمان کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی ٹورنٹو میں پاکستان عوام تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ،حکومت مخالف احتجاج اور ختم نبوت کی شق ختم کرنے والے ذمہ داران کی سزا کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں نواز فیملی کے خلاف دائر نیب ریفرنسز کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔