شیخوپورہ کی خبریں 5/9/2016

Sheikhupura News

Sheikhupura News

شیخوپورہ (بیورورپورٹ) سید وارث شاہ کا تین روزہ 218 وںسالانہ عرس 23,24,25 ستمبر کو ہوگا۔سالانہ عرس پر سیکیوڑٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار ڈی او سی محبو ب عالم نے سید وارث شاہ کے سالانہ عرس کی تقریبات کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز رائو عبدالمجید خان،ای ڈی او سی ڈی حامد علی شیراز،ڈی او سپورٹس لیاقت علی وٹو،ڈی او بلڈنگ انور عادل،ڈی او سول ڈیفنس اصغر علی،ڈی او سوشل ویلفئیر محمد حنیف گجر،ڈی او لیبر چوہدری محمد نعیم،سیکرٹری آر ٹی اے ملک محمد طاہر،اسسٹنٹ مینجر اوقاف کاشف ندیم ،آفتاب احمد سیکیورٹی برانچ ،مینجر پیپسی کولا،مینجر احسان المالک سید وارث شاہ کمپلیکس،خادم وارث شاہ کے علاوہ متعلقہ افسران نے شرکت کی۔تین روزہ مذہبی ،ادبی ثقافتی پروگرام جس میں رسم غسل مزار شریف،پنجابی مشاعرہ،رسم سرکاری چادر پوشی،کل پاکستان مقابلہ ہیر خوانی،کبڈی میچ و گھورا ناچ اور ثقافتی شو منعقد ہونگے ان تمام پروگراموں کے انتظامات ذمہداری عرس مینجمنٹ کمیٹی اور پنجاب آرٹس کونسل کو دی گئی ہے امن و امان کے ہوالے سے تین روزہ عرس پر سکورٹی کے فول پروف انتطامات کئے جائیں گے عرس کے موقع پر صاف پانی زائرین کو فراہم کیا جائے گااور تین دن بجلی کی سپلائی بہال رکھی جائے گی جبکہ باہر سے آنے والے لنگر کی خصوصی چیکنگ کی جائے گی۔ ڈی او سی نے شرکت کرنے والے زائرین کو اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھنے اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال میں فوری انتظامیہ کو آگاہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شیخوپورہ (دانیال منصور سے) ڈینگی کی روک تھام کے لئے ہر ممکن کوشش اختیار کی جائے۔ اینٹی ڈینگی مہم میں شامل تمام ٹیموں کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جائے تا کہ کوتاہی کی کوئی گنجائش باقی نہ رہے۔ غفلت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ان خیلات کااظہار ڈی سی او ارقم طارق نے ڈینگی تدارک کے جائزہ اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے کیا۔ جائزہ اجلاس میں بتایاگیا کہ حالیہ بارشوں سے ڈینگی لاروا کی افزائش میں اضافہ ہوا ہے جسکی فوری روک تھام کیلئے اقداماات کئے جا رہِے ہیں۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق کاروائیاں تیز کر دی گئی ہیں ڈینگی تدارک کی ٹیمیں ضلع بھر کے ہاٹ سپاٹ کے مسلسل معائنے کر رہی ہیں اور کھڑے پانی کو نکالنے کے لئے بروقت اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ڈی سی او ارقم طارق بذات خود اس مہم میں حصہ لے کر ڈینگی روک تھام کے لئے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور ضلع کے باقی تمام ہسپتالوں میں ڈینگی سے نمٹنے کے لیے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ انسداد ڈینگی کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت تمام ضروری ادوایات اور کیمیکل سپرے کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنائے۔

اِن ڈور اور آؤٹ ڈور ٹیمیں سرویلینس کے ساتھ ساتھ عوام کو آگاہی بھی فراہم کریں ۔ ڈی سی او نے ہدایات کیں کہ ٹی ایم اوز شیخوپورہ اور فیروز والہ کے علاقوں میں صفائی کا نظام فوری بہتر بنائیں۔قبرستانوں سے صفائی اور بے جا جھاڑیوں کو تلف کر کے خالی پلاٹوں اور سڑک کنارے گھڑوں کو باقاعدگی سے صاف کیا جائے۔ انسدادِ ڈینگی کے لئے تمام سکولوں اور سرکاری دفاتر کا معائنہ لازمی کیا جائے۔ محکمہ ایجوکیشن ہر روز سکولوں کی صفائی کروائے۔ اصل نتیجہ کارکردگی پر منحصر ہے لہذا تمام متعلقہ افسران اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں تا کہ آنیوالے آزمائش کے وقت میں ڈینگی سے بچا جا سکے۔انہوں نے انتطامیہ کو ہدایت کی کہ وہ خصوصی طور پر ٹائر شاپس ،کباڑ خانوں اور قبرستانوں کو چیک کریں اور صفائی ستھرائی اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں۔

Sheikhupura News

Sheikhupura News