شیخوپورہ کی خبریں 17/11/2016

DCO

DCO

شیخوپورہ : کسانوں کو زیادہ سے زیادہ پیدوار بڑھانے کے لئے حکومت پنجاب کسانوں کو لیزر لینڈ لیولنگ پر سبسڈی دے رہی ہے تاکہ زمیندار اپنے اپنے علاقوں میں زمین ہموار کر کے کم پانی کے استعمال سے زیادہ فصل حاصل کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ارقم طارق نے ایگریکلچر کمپلیکس میں لیزر لینڈ لیولنگ کے کاغذات زمینداروں میں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ای ڈی او زراعت مشکور احمد ، ڈی او زراعت چوہدری محمد منیر ،ڈی او واٹر مینجمنٹ ملک چراغ، نجم الثاقب ، میڈم شمائلہ شریف کے علاوہ زمینداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب زرعی ترقی اور کاشت کاروں کی خوشحالی کے لئے زرعی آلات میں سبسڈی دے کرزراعت کی پیداوار کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے تاکہ زمیندار پھل ،سبزیاں ،چاول اور گندم کی زیادہ سے زیادہ کاشت کر کے لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب ہوں اور شہری ان سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

DCO

DCO

شیخوپورہ : ضلع شیخوپور ہ میں مخصوص نشستوں پر ہونے والے انتخابات کی پولنگ کے دوران ڈی سی او ارقم طارق نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا ۔دورے کے دوران پولنگ اسٹیشن پر کئے جانے والے سیکورٹی انتظامات اور سی سی ٹی وی کیمرہ کی مدد سے کی جانے والی نگرانی کا جائزہ لیا۔اس دوران ایم سی مریدکے پولنگ اسٹیشن میں پولنگ ایجنٹس کے پاس موبائل فون موجود ہونے پر ڈی سی او ارقم طارق نے سخت نوٹس لیتے ہوئے پریزائڈنگ آفیسر دلنواز بٹ کے خلاف مقدمہ درج کروایا جبکہ آر او رانا ارشاد کوشوکاز نوٹس جاری کر دیا علاہو ازیں ایجنٹس کے پاس سے برآمد ہونے والے موبائل فون قبضہ میں لے لئے گئے۔