شیخوپورہ : چار سال کی بچی دو ماہ کا بچہ گرم پانی میں گر کر جاں بحق

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ میں گرم پانی کے ٹب میں گر کر دو معصوم بہن بھائی جاں بحق ہو گئے۔

دلخراش سانحہ شیخوپورہ کے علاقے فاروق گنج میں پیش آیا جہاں دونوں بہن بھائی کھیلتے ہوئے غلطی سے گرم پانی کے ٹب میں جا گرے دونوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال داخل کرایا گیا لیکن دونوں جانبر نہ ہو سکے۔

کمسن بچوں کی موت سے گھر میں کہرام مچ گیا اور والدین و اہلخانہ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔