شیخوپورہ میں ہائوسنگ کالونی فیز ٹو کیلئے درخواستوں کی وصولی کا مرحلہ مکمل

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (حامد قاضی سے) حکومت پنجاب کی ہدایت پر شیخو پورہ میں ہائوسنگ کالونی فیز ٹو کیلئے درخواستوں کی وصولی کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔ 215 ایکڑ پر مشتمل نئی ہا ئوسنگ کالونی میں 662 تین مرلہ، 430 پانچ مرلہ کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی کے لئے رجسٹریشن کی گئی جس میں پانچ مرلہ کے لیے 12000درخواستیں اور تین مرلہ کے لیے 6000 درخواستیں جمع کی گئیں۔

ڈپٹی ڈائریکڑ ہائوسنگ اینڈ ٹاون پلاننگ محمد اختر ملک نے بتایا کہ ہاوسنگ کالونی فیز 2 کی قرعہ اندازی کے لئے کاغذات جمع کروانے کے مرحلہ میں لوگوں نے بھرپور حصہ لیا جبکہ عملہ نے اس سلسلہ میں عوام الناس سے مکمل تعاون کو یقینی بنایا جسے خوب سراہا گیا اور سائلوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔جمع کی جانے والی کی درخواستوں کی جانچ پڑ تال کا عمل جاری ہے جن کی قرعہ اندازی دسمبر میں کی جائے گا۔