شیخوپورہ کی ماڈل کیٹل منڈی میں خرید و فروخت کے لئے جانور پر کوئی پرچی یا ٹیکس نہیں

Sheikhupura News

Sheikhupura News

شیخوپورہ (دانیال منصور سے) شیخوپورہ کی ماڈل کیٹل منڈی خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے دیے جانے والی دس ماڈل کیٹل منڈیوں میںسے ایک ہے جو پورا سال فعال رہتی ہے ۔ عید قرباں کے موقع پر ماڈل منڈی میں خرید و فروخت کے لئے جانور لانے والوں سے کوئی پرچی یا ٹیکس نہیں وصول کیا جا رہا ۔ منڈی میں پینے کا صاف پانی،ٹینٹ اور دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں جبکہ کا نگو وائرس سے بچائو کے لئے حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ارقم طارق نے لاہورکیٹل مینجمنٹ کمیٹی کے زیر اہتمام شیخوپورہ ماڈل کیٹل منڈی میں منعقد کئے جانے والے کیٹل شو کے شرکاء سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایم این اے عرفان ڈوگر،ایم پی اے سجاد حیدر گجرسمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران موجود تھے۔

ایم این اے سردار عرفان ڈوگر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخوپورہ کی ماڈل کیٹل منڈی میںبہترین انتظامات کئے گئے اور خوبصورت جانوروں کی نمائش کی گئی۔ اعلیٰ نسل کے جانوروں کے مالکان کو ڈی سی او ارقم طارق اور اراکانِ اسمبلی نے مبارک باد پیش کی۔ ایم پی اے سجاد حید ر گجر نے کہا کہ عنقریب جانوروں کی خوبصورتی کا مقابلہ اور ایک دودھ میلہ بھی شیخوپورہ کی اسی ماڈل کیٹل منڈی میں منعقد کیا جائے گا۔ ڈی سی او ارقم طارق کا کہنا تھاکہ بے شک اللہ تعالیٰ نے ہر جاندار کو حسن سے نوازاہے اور اعلیٰ نسل کے جانوروں کی نمائش سے مالکان کی حوصلہ افزائی ہونا خوش آئند ہے۔

دوسری ماڈل کیٹل منڈیوں کی طرح ہر سال شیخوپورہ کی ماڈل کیٹل منڈ ی میں جانوروں کی نمائش کا اہتمام کیا جائے گا۔سنت ابراہیمی پر عمل کرنے کے لئے کیٹل منڈی میں جانوروں کی خریدوفروخت ہو رہی ہے۔ جبکہ ضلع شیخوپورہ کی پانچوں تحصیلوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر خریدوفروخت کی غرض سے لائے جانے والے جانوروں پر کانگووائرس سے بچائو کے لئے لازمی سپرے کیا جا رہا ہے جس کی نگرانی خود اسسٹنٹ کمشنر کر رہے ہیں۔

Sheikhupura News

Sheikhupura News