شیخوپورہ : موٹروے پر ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (جیوڈیسک) موٹروے پر ٹریفک حادثہ میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

موٹروے پولیس کے مطابق کار میں سوار 5 افراد لیہ سے لاہور آرہے تھے کہ شیخوپورہ کے قریب موٹروے پر ایک ٹرک نے کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک خاتون شازیہ اور شاہ جہاں نامی مرد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

جبکہ کار کا ڈرائیور عمران اور دو بچے زخمی ہوگئے، موٹروے پولیس نے حادثے کے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔