شیخوپورہ میں نامزد امیدوار نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کر کے دو بھانجوں اور ماموں کو گولیوں سے بھون دیا

شیخوپورہ: بلدیاتی انتخابات شروع ہونے سے قبل ہی شیخوپورہ میں نامزد امیدوار نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کر کے دو بھانجوں اور ماموں کو گولیوں سے بھون دیا 35 سالہ پی ٹی آئی کا حامی موقعہ پر جاں بحق جبکہ دو سگے بھائی شدید زخمی ہو گئے۔

سیاسی قتل کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ میں پی ٹی آئی کے کارکنان کا (ن) لیگی چیئرمین کے امیدوار کے خلاف شدید نعرہ بازی، ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ڈیڈ ہاوس میں مقتول کے بھانجھے غلام مصطفے نے میڈیا کو بتایا کہ یونین کونسل 77میں (ن) لیگ کے پلیٹ فارم سے راے نوید کھرل اور پی ٹی آئی کی طرف سے میاں سلیم رضا چیئرمین کے امیدوار ہیں۔

بلدیاتی انتخابات کی انتخابی مہم کے آغاز سے ہی دونوں گروپوں کے درمیان تنازعہ چل رہا تھا کہ گزشتہ روز رائے نوید کھرل نے اپنے دیگر مسلح ساتھیوں شکیل، ضمیر، اختر اور ڈاکٹر ایوب وغیرہ درجنوں افراد کے ہمراہ میاں سلیم رضاء کے سرگرم سپوٹر مقبول احمد، کی رہایش گاہ واقع ڈیرہ گجراں میں حملہ کر دیا جہاں پر ملزمان نے دیدہ دلیری کے ساتھ گھر کے اندر داخل ہو کر جدید اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ کی جسکے نتیجہ میں مقبول احمد 35 سالہ موقع پر دم توڑ گیا۔

جبکہ اسکے دو بھانجے محمد بشیر اور محمد صدیق گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے ضلع شیخوپورہ میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں ہونے والے اس پہلے سیاسی قتل پر پاکستان تحریک انصاف ضلع شیخوپورہ کے رہنمائوں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔