شیخوپورہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک

Dead Body

Dead Body

شیخوپورہ (جیوڈیسک) پولیس نے شیخوپورہ میں پرانا شرقپور روڈ پر مقابلے کے دوران 4 ڈاکوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

شیخوپورہ کے علاقے پرانا شیخوپورہ روڈ پر پولیس مقابلے دوران 4 ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق 3 ملزمان کو قصور جیل سے شرقپور لایا جارہا تھا کہ راستے میں ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑانے کے لیے پولیس وین پر حملہ کردیا جس پر پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھے جب کہ ان کی شناخت اقبال عرف طیفو، رمضان جانی، لیف عرف طیفو کے نام سے ہوئی ہے۔