شیخوپورہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک، 3 فرار

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ میں نارنگ منڈی کے قریب آدھیاں روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک اور 3 فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق 6 ڈاکو آدھیاں نارنگ روڈ پر ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے کہ پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی جس پر ڈاکوؤں نے پولیس کی وین پر فائرنگ کردی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3 ڈاکو مارے گئے جبکہ ان کے تین ساتھی فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے، ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔