شیخوپورہ کی خبریں 23/11/2016

Sheikhupura Meeting

Sheikhupura Meeting

شرقپور روڈ سیم نالہ کے کنارے پر گھروں کے سامنے ٹی ایم اے کے ملازم کوڑا پھینکنے لگے ۔کیا یہاں انسان نہیں بستے یا انہیں بیماریاں لاحق نہیں ہو سکتیں ؟ اہلیان علاقہ
شیخوپورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے) ٹی ایم اے شیخوپورہ کا عملہ صفائی بیماریاں بانٹنے میں مصروف عمل سارے شہر کا کوڑا اٹھا کر شرقپور روڈ جامعہ فاروقیہ چوک میں سیم نالہ کے کنارے واقع رہائشی گھروں کے سامنے پھینکنا ان کا روز کا معمول بن گیا علاقہ کے لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں اگر لوگ ٹی ایم اے آفس عملہ صفائی کے پاس شکائت لے کے جائیں تو ان کو طفل تسلیاں دے کر روانہ کر دیا جاتا ہے۔عملہ صفائی شہر بھر کا کوڑا بدستور وہیں پھینک رہا ہے گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے علاقے میں مچھر فارم وجود میں آچکے ہیںجن کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔ اہل علاقہ نے ڈی سی او شیخوپورہ ۔اے سی شیخوپورہ،اے ڈی سی جی ، اور ٹی ایم او سے اپیل کی ہے کہ اگر ارباب اختیار علاقے کے لوگوں کو انسان گردانتے ہیں تو فوری طور پر یہاں سے کوڑے کے ڈھیر اٹھوائے جائیں اور ہماری حالت پر رحم کرتے ہوئے عملہ صفائی کو یہاں کوڑا نہ پھینکنے کی ہدائت کی جائے ۔لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ کیا پوش علاقے ہی سہولیات کے لیئے موزوں گنے جاتے ہیں اور ہمیں کوئی حق حاصل نہیں کہ اپنی اور اپنے بچوں کی صحت کے حوالے سے ارباب اختیار سے بات کر سکیں ۔ایک طرف تو گورنمنٹ آف پنجاب ایسے اقدامات کرنے کے دعوے کرتی نہیں تھکتی کے ڈینگی سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے اور دوسری طرف ہمارے علاقہ میں کوڑا پھینکوا کر ہمیں بیماریوں کے رحم و کرم پر چھوڑا جا رہا ہے کیا یہاں انسان نہیں بستے یا انہیں بیماریاں لاحق نہیں ہوتیں ؟خدارا گندگی کے ڈھیروں سے ہمیں نجات دلا ئی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیخوپورہ(ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے)پاکستان کا ہر ووٹر مکمل آزادی سے اپنے ووٹ کا استعمال کر سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹر کٹ الیکشن کمشنر سید باسط علی نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرکے علاوہ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر پون سنگھ ار وڑا،ڈی ڈی او ایچ آر ایم خر م شہزادبھٹی ، ڈی او سوشل ویلفئیر چوہدری محمد حنیف گجرکے علاوہ سیاسی نمائندوں نے شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں ووٹ ڈالنے کی شرح کم ہے وہاں کے لوگوں کو ووٹ کی اہمیت کے بارے میں بتایا جائے ۔کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں 7دسمبر کو ووٹ کی اہمیت پر آگاہی دینے کے لئے ڈسٹرکٹ کونسل ہال میںسیمینار کروانیکی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں ووٹنگ کا رحجان نہیں ان علاقوں سے لوگوں کو کثیر تعدادمیں سیمینار میں شرکت کرنے کے لئے لایا جائے تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ووٹ کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دی جاسکے اور ووٹ کی تعداد بڑھائی جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیخوپورہ( حامد قاضی سے) اگر امن ،محبت کی فضاء کو قائم رکھیں گے تو دشمن کبھی بھی نقصان نہیں پہنچا سکے گا ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ارقم طارق نے ڈی پی او سرفرازخاں ورک کے ہمراہ چہلم کے حوالے سے ڈی سی او کانفرنس روم میں ڈسٹر کٹ امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میںموجود شرکاء نے محرم الحرام میں مثالی اقدامات کرنے پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔اجلاس میں ڈی سی او ارقم طارق،ڈی پی او سرفراز خاں ورک،اے ڈی سی رائو ریاض اعجاز، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر پون سنگھ ار وڑا،ڈی ڈی او ایچ آر ایم خرم شہزاد بھٹی،سید رضا حسین بابرصدر متحدہ امن کونسل ،حاجی محمدطاہرممبر متحدہ امن کونسل ،محمد الیاس نائب صدر متحدہ امن کونسل ، محمد اشرف قادری صدر جمعیت علماء پاکستان،مولانا محمد اشرف طاہر صدر اہلسنت و جماعت پنجاب ،حافظ محمد فاروق محمد ی ،شیخ سرفراز ،علی احمد صابری ،محمد اکرم ولد محمد عاشق صدر جماعت الدعو ہ ،قاری عابد حسین ممبر امن کمیٹی حافظ محمد اشفاق گجر صدر سپاہ صحابہ ،قاری عزیز الرحمان امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث کے علاوہ متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔ڈی سی او ارقم طارق نے کہا کہ اسلام نے ہمیں انسانیت کا درس اور ہمیشہ امن ،سلامتی ،اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے اس لئے ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اپنے باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اسلام کے اس پیغام پر عمل کریں تاکہ باہمی نفرتوں اورقدورتوں کا خاتمہ ہو سکے ۔ڈی سی او ارقم طارق نے کہا کہ ضلع میںچہلم کے موقع پرامن و امان کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں شرکاء نے بتایا کہ مجالس میں منتخب ذاکروں کو ہی بلایا جاتا ہے تا کہ کسی کی دل آزاری نہ ہو۔