شیخوپورہ کی خبریں 7/9/2016

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے) ڈی سی او ارقم طارق کی خصوصی ہدایت پر قربانی کی غرض سے خریدوفروخت کے لئے ضلع بھر کی منڈیوں میں لائے گئے جانوروں پر سپرے کا سلسلہ جاری، بیوپاریوں کو بجلی، پانی اور سائبان کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے ۔ عید کے موقع پر صفائی ستھرائی و دیگر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔کا نگو وائرس سے بچائو کے لئے حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیںمحکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے کانگو وائرس کے لئے سیل پوائنٹس پرسپرے یونٹ قائم کر دئیے گئے ہیں۔ضلع شیخوپورہ کی پانچوں تحصیلوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر خریدوفروخت کی غرض سے لائے جانے والے جانوروں پر کانگووائرس سے بچائو کے لئے لازمی سپرے کیا جا رہا ہے جس کی نگرانی خود اسسٹنٹ کمشنر کر رہے ہیں ۔حفاظتی ادویات سپرے وغیر ہ پر مشتمل ڈسپنسریاں بھی قائم کی گئی ہیں جہاں محکمہ لائیو سٹاک کا عملہ ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیخوپورہ ( دانیال منصور سے) بچوں سے جبری مشقت کے خاتمے کے لئے پر عزم وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی کاوش پرہوٹل اور ورکشاپس پر کام کرنے والے بچوں کو مزدوری سے ہٹا کر سکولوں میں داخل کروانے کا سلسلہ شیخوپورہ میں آ ج سے شروع ہو گا۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی وزیر برائے محنت و انسانی وسائل شیخوپورہ میں بچوں کی ہنر مند ی سکول انرولمنٹ کی شروعات کرنے کے لیے تشریف لائیں گے اس سلسلہ میں ضلع کونسل ہال میں مورخہ 8 ستمبر2016 شام 4 بجے خصوصی پراجیکٹ کے تحت بالخصوص ہوٹل اور ورکشاپس پر کام کرنے والے بچوں کے سکول میں داخلوں کی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں صوبائی وزیر خطاب کریں گے۔ڈی سی او شیخوپورہ ارقم طارق،ضلعی انتظامیہ، محکمہ لیبر،مزدور یونین کے سربراہ و دیگر تقریب میں شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیخوپورہ (بیورورپورٹ ) ادبی تنظیم کاروان فکر کے زیر انتظام مورخہ 17ستمبر بروز ہفتہ پریس کلب شیخوپورہ میں ایک محفل مشاعرہ کا اہتمام ہو گا ۔جس کی صدارت ملک کے معروف دانشور ڈاکٹر جواز جعفری کریں گے ۔اس عید ملن محفل مشاعرہ کے دیگر مہمانان گرامی عرفان صادق ،محترمہ ثمینہ سید ،شبیر حسین بٹ ( اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ ) ،محبوب عالم( ڈی او سی شیخوپورہ) ،سید اے اے انور علیمی (چئیر مین ہیومن رائٹس انٹرنیشنل پاکستان )،ابرار حامد ،اعجاز ابن ذکی ،اور چوہدری عزیز بٹالوی ہوں گے ۔سٹی ایم پی اے عارف خان سندھیلہ کی خصوصی شرکت متوقع ہے ۔مشاعرے کی نظامت کے فرائض معروف شاعر اور کاروان فکر کے جنرل سیکریٹری سید شبیہ الحسنین زیدی سر انجام دیں گے۔