شیخوپورہ میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، کالا قاری سمیت 5 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ بارود برآمد

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (جیوڈیسک) محرم الحرام میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کر کے انتہائی مطلوب کالا قاری سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

انسداد دہشت گردی فورس نے صبح سویرے شیخوپورہ میں خان پور نہر کے قریب خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو وہاں ایک ڈیرے میں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے زبردست تبادلے کے بعد 5 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں کلاشنکوفیں، ہینڈ گرنیڈ اور بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔