امامیہ اسکائوٹس کا سالانہ چار روزہ پروگرام اختتام پزیر ہو گیا

SCOUTS

SCOUTS

کراچی : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ اسکائوٹنگ کے زیر اہتمام بھمبروٹ مری میں سالانہ پروگرام منعقد ہوا جس میں ملک بھر کی اہم جامعات سے طلبہ نے شرکت کی طلبہ کو فرسٹ ایڈ، ہنگامی حالات میں دوسروں کی امداد، سیلف ڈیفنس اور جسمانی صحت کے متعلق فنون کی عملی تربیت دی گئی کیمپوری میں آوٹ ڈور سرگرمیوں کے علاوہ علمائے کرام کے دروس کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

چار روزہ کیمپوری میں شریک نوجوانوں کا کہنا تھا کہ ہم یہاں دینی اور تربیتی ماحول سے بہت مستفید ہو ئے یہ کیمپ ہماری زندگیوں میں مثبت تبدیلیوں لانے کا سبب بنے گا۔

کیمپوری میں تشریف لانے والے علمائے کرام نے اسکاوٹنگ کے متعلق اپنے تاثرات میں بتایا کہ اسکاوٹنگ خودسازی، تعمیر ذات کے حوالے سے جسمانی اور روحانی تربیت کا حسین امتزاج ہے۔

انکا کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان کو اسکاوٹنگ کی ترقی کے لیے مزید توجہ اور وسائل فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔