شکارپور : مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Accident

Accident

شکارپور (جیوڈیسک) مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک بچے سمیت چار افراد جاں بحق اور بیس سے زائد زخمی ہو گئے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق کوچ میں آگ لگنے کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں مکمل طور پر جھلس گئی ہیں اور ناقابل شناخت ہو گئی ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افرد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں پر متعدد زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

مسافر کوچ جیکب آباد سے کراچی جا رہی تھی کہ شکارپور کے قریب خانپور بائی پاس پر سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

حادثے کی اطلاع پرامدادی ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔