شکارپور : مسافر کوچ الٹ گئی، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Shikarpur Accident

Shikarpur Accident

شکارپور (جیوڈیسک) مسافر کوچ الٹنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق خان پور کے قریب انڈس ہائی وے پر تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی۔

حادثے میں خاتون سمیت 2 افراد موقع پر جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال شکار پور منتقل کیا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق تشویشناک حالت کے پیش نظر دو زخمیوں کو لاڑکانہ منتقل کر دیا گیا۔