شکارپور پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار

Terrorist Arrested

Terrorist Arrested

شکارپور (جیوڈیسک) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا ہے۔

شکار پور میں پولیس نے مصدقہ اطلاعات کی روشنی میں مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور 100 کلو گرام سے زائد بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان شہر بھر میں دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث ہیں، حراست میں لئے گئے دہشت گردوں میں سے ایک حاجن شاہ مزار پر بم دھماکے میں بھی ملوث تھا۔ دہشت گردوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے اور ان کے ساتھیوں کی تلاش میں شہر میں چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں درگاہ حاجن شاہ میں بم دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔