شکار پور میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن ،1 اہلکار شہید،5 ڈاکو ہلاک

Shikarpur Police Encounter

Shikarpur Police Encounter

شکار پور (جیوڈیسک) شکارپور میں بدنام زمانہ ڈاکو گینگ یعقوب تیگو کے خلاف دوسرے روز بھی آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کے دوران ایک اہل کار شہید اور دو زخمی ہوگئے جبکہ 5 ڈاکو مارے گئے اور 4 زخمی بھی ہوئے۔

شکارپور کے کچے کے علاقے گڑھی تیگو میں ڈاکو یعقوب تیگو کے گینگ کیخلاف پولیس کا آپریشن جاری ہے،گھنے جنگلات، کچے پکے راستے اور دریا کے کنارے ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔

گھنے جنگلات کی وجہ سے پولیس کو مشکلات کا سامنا ہے۔ آپریشن میں پولیس کے 100کمانڈوز سمیت ڈھائی سو اہل کار حصہ لے رہے ہیں۔ ڈاکو جدید اسلحے سے لیس ہیں اور پولیس کی بکتر بند پر راکٹ لانچر سے حملے کررہے ہیں۔

دوسری جانب ڈاکوؤں کے حملے میں شہید اہل کار علی گل مہر کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی، جس میں اعلیٰ پولیس حکام نے شرکت کی۔