شلپا شیٹی کے شوہر نے طلاق کی افواہیں رد کردیں

Shilpa Shettyand  Husband Robbed

Shilpa Shettyand Husband Robbed

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی دراز قد اور خوبرو اداکارہ شلپا شیٹی اور راج کندرا کو ایک دوسرے کا لائف پارٹنر بنے سات سال ہوچکے ہیں اور دونوں کا یہ سفر انتہائی کامیابی سے جاری ہے۔

گزشتہ دنوں اس افواہ نے شلپا شیٹی کے پرستاروں کو پریشان کر کے رکھ دیا تھا کہ ان کے اپنے شوہر راج کندرا سے تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں اور یہ کہ راج کندرا شلپا کو طلاق دینے کا سوچ رہے ہیں۔لیکن راج کندرا نے اس معاملے پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے اپنے اور شلپا کے درمیان طلاق کی خبروں کو افواہ قرار دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ بہت مزے میں ہیں۔

شلپا ان کا جتنا خیال رکھتی ہیں کوئی اور عورت نہیں رکھ سکتی۔راج کندرا نے اعلان کیا کہ وہ 8جون کو شلپا شیٹی کی سالگرہ انوکھے طریقے سے منائیں گے اور ایک ایسا سرپرائز دیں گے کہ ہمارے درمیان فساد پھیلانے والوں کے منہ بند ہوجائیں گے۔