شیریں مزاری نے خواجہ آصف کو 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

Shireen Mazari and Khawaja Asif

Shireen Mazari and Khawaja Asif

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں خواجہ آصف کی جانب سے تحریک انصاف کی رہنماء شیریں مزاری کے لئے ٹریکٹر ٹرالی جیسے الفاظ استعمال کرنے پر تحریک انصاف کی رہنماء نے اب ان سے لیگل نوٹس کے ذریعے معافی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

خواجہ آصف کی قومی اسمبلی میں تحریری اور زبانی معافی کو مسترد کرتے ہوئے شیریں مزاری نے نام لیکر معافی کا مطالبہ کیا تھا، جس پر خواجہ آصف نے عمل نہیں کیا۔

اس کے بعد تحریک انصاف کی رہنماء نے تحریک استحقاق لانے کا اعلان کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کو خواجہ آصف کے خلاف کارروائی کے لئے خط بھی لکھا مگر اب شیریں مزاری نے اپنے وکیل کے ذریعے وزیر دفاع کو لیگل نوٹس بھجوایا ہے۔

جس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف کے الفاظ سے انکی ساکھ متاثر ہوئی جس پر فوری معافی نہ مانگی گئی تو دس کروڑ ہرجانے کے نوٹس پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا۔