شیوسینا کا نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن بند کرنے کا مطالبہ

Pakistan High Commission in New Delhi

Pakistan High Commission in New Delhi

نئی دہلی (جیوڈیسک) انتہا پسند ہندوؤں کی پاکستان سے نفرت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، شیو سینا نے ایک بار پھر زہر اگلا اور نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستانی سیاست ، کرکٹر ، فنکار اور تاجر انتہا پسند ہندوؤں کو کچھ بھی برداشت نہیں ، شیو سینا نے پھر زہر اگلا اورمطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بند کرے۔

شیو سینا کے رہنما اور بھارتی ایوان بالا کے رکن سنجے راؤت نے الزام عائد کیا کہ پاکستانی ہائی کمیشن بھارتی جاسوسوں کی آماہ جگاہ ہے ، شیو سینا کے شر پسندوں نے کہا کہ ان حالات میں پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز یا ثقافتی تعلقات رکھنا بھی خطرناک ہو گا۔