ایس ایچ او تھانہ صدر واہ کا خطرناک اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ

Criminal Arrest

Criminal Arrest

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) آر پی او، سی پی او راولپنڈی کی خصوصی ہدائت پر ایس ایچ او تھانہ صدر واہ کا خطرناک اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ، پولیس کو زبردست مذاحمت کا سامنا مخالف گروپ کی جانب سے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی گئی ، پولیس نے دلیرانہ مقابلے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا ، ملزم اغواء برائے توان سمیت متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

ملزم نے پانچ سال قبل لوسر شرفو کے رہائشی ظہور احمد کو تاوان کی خاطر اپنے ساتھی ملزم ولی محمد ساکن حبیب الڑحمان کلے کے ساتھ ملکر نواب آباد واہ کینٹ کے علاقہ سے اغواء کیا اور لواحقین سے 45 لاکھ تاوان وصول کر کے اسے چھوڑ دیا ، ایس ایچ او یاسر کیانی کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے مالاکنڈ ایجنسی کے گاوں حبیب الرحمان کلے علاقہ سخا کوٹ ریڈ کیا اور خطرناک اشتہاری مجرم درویش خان ولد خستہ محمد کو سخت مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا،اشتہاری ملزم عرصہ ؛پانچ سال سے مفرور تھا، ادہر واہ کینٹ کے سماجی ، سیاسی حلقوں نے ایس ایچ او یاسر مطلوب کیا نی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام سے فرض شناس افسر کو انعام اورتعریفی اسناد سے نوازنے کی اپیل کی ہے۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038