ایس ایچ او حاجی اسلم کے چھاپے، 6 افراد گرفتار

SHO Lalyani

SHO Lalyani

مصطفی آباد/للیانی( نامہ نگار) ایس ایچ او حاجی اسلم کے چھاپے، 6 افراد گرفتار، 2کلوشنکوفیں ،60 لیٹر شراب بر آمد،ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی ہدایات پر عید کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انظامات۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کے خصوصی حکم پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد حاجی محمد اسلم نے ٹول پلازہ اور لاری اڈامصطفی آباد پر چھاپے مار کر کلاشنکوفیں رکھنے والے دو افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے، دونوں افراد کلاشنکوفیں پھینک کر فرار ہو گئے۔۔

پولیس تھانہ مصطفی آباد نے دو کلاشنکوفیں بر آمد کرکے محمد رشید اور محمد مشتاق کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، سرہالی کٹ پر چھاپے مارکر چل پھر کر شراب فروخت کرنے والے صابر عرف کھبو اورمقصودسمیت شار منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 60لیٹر شراب بر آمد کر لی۔

اشتہاریوں کو پناہ دینے کے جرم میں دو افراد گرفتار، انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی ا و قصور سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں وعید کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

جبکہ عید کے بعد منشیات فروشوں اور جواریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی، علاقہ سے منشیات فروشی اور جوائے کا خاتمہ میرامشن ہے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126