شعیب ملک نہ تو کپتان رہے اور نہ ہی بیٹنگ کے لائق

Shoaib Malik

Shoaib Malik

دبئی (جیوڈیسک) اونچی دکان، پھیکا پکوان۔ پاکستان سپر لیگ کی سب سے مہنگی ٹیم کراچی کنگز کے ٹشن بھی سب سے نرالے ہیں۔ شعیب ملک کی کپتانی میں آٹھ میچ کھیلے مگر چھ معرکوں میں بری طرح شکست ہوئی اور صرف دو میچوں میں کامیابی ملی۔

شعیب ملک نے ٹیم کی قیادت سے ہاتھ یہ کہہ کر اٹھا لیا کہ انکی انفرادی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے وہ ٹیم کا بھلا چاہتے ہیں اس لیے کنگز کی کمان روی بوپارا کو تھما دی مگر پی ایس ایل کے دوسرے پلے آف میچ میں انکے اس بیان کی دھجیاں اڑ گئیں۔

جب اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد عرفان نے صفر پر ہی شعیب کو چلتا کر دیا یعنی کپتانی رہی نہ ہی بیٹنگ اور قیادت کی قربانی بھی کام نہ آئی۔ شعیب ملک پر ٹیم کا بوجھ تھا یا شہر قائد کی امیدوں کا نو میچ کھیل کر صرف 157 رنز بنائے۔