شعیب شیخ کیخلاف حوالہ ہنڈی کیس جیل میں چلانے کا نوٹیفیکشن عدالت کو موصول

Shoaib Ahmed Shaikh

Shoaib Ahmed Shaikh

کراچی (جیوڈیسک) محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ایگزیٹ کے سی ای او شعیب شیخ و دیگر کے خلاف حوالہ ہنڈی کیس جیل میں چلانے کا نوٹیفیکشن عدالت کو موصول ہوگیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جوڈیشل کمپلیکس کو موصول ہونے والے نوٹیفیکشن میں بتایا گیا ہے کہ ایگزیٹ کے سی ای او شعیب احمد شیخ، محمد جنید اور محمد یونس کے خلاف حوالہ ہنڈی کیس کی سماعت جیل ٹرائل میں ہوگی۔ملزمان کے خلاف ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کے ذریعے 170 ملین روپے دبئی منتقل کرنے پر مقدمہ درج کیا تھا۔

عدالت نے ملزمان کو مقدمے کی نقول فراہم کرنے کے لئے تفتشی افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ مقدمے میں شعیب شیخ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں جبکہ جنید اور یونس ضمانت پر رہا ہیں، اس سے قبل کیس سیشن جج جنوبی کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔