شوٹنگ بال نمائشی میچ میں واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کی کامیابی

Wahid Shooting Ball Club District Korangi

Wahid Shooting Ball Club District Korangi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کمپلیکس کورنگی میں شوٹنگ بال کا نمائشی میچ واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب اور ینگ اسٹار شوٹنگ بال کلب کے مابین کھیلا گیا نمائشی میچ کے مہمان خصوصی حبیب بینک شوٹنگ بال ٹیم کے سابق اور نامور کھلاڑی قمرالسلام پیارے تھے بیسٹ آف تھری پر مشتمل نمائشی میچ کا پہلا سیٹ ینگ اسٹار شوٹنگ بال کلب نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 16-11 کے اسکور سے جیت کر ایک گیم کی سبقت حاصل کی دوسرے سیٹ میں واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے دوسرا سیٹ 09-16 سے جیت کر مقابلا برابر کر دیا۔

تیسرے اور آخری سیٹ میں دونوں ٹیموں نے جیت کے لیے ایک دوسرے پر سبقت لینے کی کوشش کرتی رہیں لیکن واحد اسپورٹس کلب کے کھلاڑیوں نے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے تیسرا سیٹ 13-16 سے جیت کر میچ بھی 2-1 سے جیت لیا دونوں ٹیموں کی جانب سے نمائشی میچ میں وسیم عباس، محمد حسنین، خالق احمد، محمد اسماعیل، اویس خان، شہباز احمد، عبداللہ، اعجاز احمد، عبدالرشید، محمد شمیم، عبدالرحیم، حمزہ خان، جمیل اختر اور جاوید احمد نے شاندار کھیل پیش کیا، میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی حبیب بینک شوٹنگ بال ٹیم کے سابق اور نامور کھلاڑی قمرالسلام پیارے نے میچ میں شاندار کارکردگی پیش کرنے والے کھلاڑیوں میں تعریفی اسناد پیش کیں اس موقع پر سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر ایم شمیم قریشی،سماجی شخصیت ملک اشرف، محمد شفیق، ملک آصف، الطاف احمد، فیضان احمد، کامران احمد، جاوید اختراور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں، اس میچ کو محمد فاروق، ناصر احمد اور جمیل احمد نے سپروائز کیا۔
جاری کردہ:۔میڈیا کوارڈینٹر
واحد شوٹنگ بال کلب
ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی
مورخہ 16مئی 2017ء