شوٹنگ بال کے سابق نامور کھلاڑی غلام حیدر وفات پا گئے

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شوٹنگ بال کے سابق نامور کھلاڑی اور آرگنائزر غلام حیدر رضاالہی سے وفات پاگئے ہیں مرحوم اسٹیٹ بینک شوٹنگ بال ٹیم سے بھی وابستہ رہے۔

سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن اور کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور شوٹنگ بال کے کھلاڑیوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حاجی غلام محمد خان، ڈاکٹر قیصر علی جتوئی، ایم شمیم قریشی، جاوید کیانی، انیس الرحمان، رانا ممتاز، محمد اجمل، آزاد کیانی، محمد عارف، اعجاز احمد، عبدالحق، ملک عطا، شاجہان خان، فاروق اعوان، عبدالغفار اعوان، قمرالاسلام پیارے، راو رفاقت علی خان، ابصار احمد، ریاض احمد، ضیااللہ نیازی، ملک جاوید،ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی شاہ فیصل زون کے انفارمیشن آفیسر محمد ارشداور دیگر شوٹنگ بال اور دیگر کھیلوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اظہار افسوس کیا ہے۔