شوٹنگ بال کے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی رفاقت علی خان چشتی کے انتقال پر اظہار تعزیت

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شوٹنگ بال کے سابق انٹر نیشنل کھلاڑی رفاقت علی خان چشتی مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔

اُن کے انتقال پر کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان، سرپرست جاوید اختر کیانی، رانا ممتاز، سنیئر نائب صدر ایم شمیم قریشی، قمر السلام پیارے، جنرل سیکریٹری محمد اجمل میڈیا کوارڈینٹر محمد ارشد اور دیگر نے گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رفاقت علی خان چشتی کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔