شوٹنگ بال کے سابقہ کھلاڑی انیس الرحمن انتقال کر گئے

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شوٹنگ بال کے سابقہ قومی کھلاڑی انیس الرحمن حرکت قلب بند ہونے کے باعث کراچی میں انتقال کرگئے ۔مرحوم کی نماز جنازہ بلال مسجد ڈرگ روڈ میں اور تدفین مقامی قبرستان میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ اور تدفین میں شوٹنگ بال سمیت اسپورٹس سے وابستہ شخصیات کے علاوہ عزیز و اقارب اور علاقہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

دریں اثناء کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سرپرست جاوید اختر کیانی اور رانا ممتاز ،صدر حاجی غلام محمد خان ،جنرل سیکریٹری محمد اجمل ،خازن اعجاز احمد ،سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر قیصر جتوئی ، نائب صدر ایم شمیم قریشی ،سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،ڈسٹرکٹ ملیر شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر عبدالغفار ،سائوتھ کے صدر عبدالمنان بلوچ ،ویسٹ کے صدر اجمل باجوہ ،ایسٹ کے صدر ابصار احمد ،کورنگی کے صدر رائو رفاقت علی خان ،واحد اسپورٹس ،اُسامہ اسپورٹس ،غازی اسپورٹس شوٹنگ بال کلب سمیت مختلف اسپورٹس کلبوں کے عہدیداروں نے شوٹنگ بال کے مایہ ناز قومی کھلاڑی انیس الر حمن کی اچانک رحلت پر غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی تمام گناہوں کی مغفرت اور انہیں جنت الفردوس میں جگی عطاء فرمائے۔