پہلا عمر خطاب محمد بشیر یادگاری شوٹنگ بال ٹورنامنٹ

Karachi

Karachi

کراچی : غازی شوٹنگ بال کلب کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کی اجازت سے پہلا عمر خطاب محمد بشیر یاد گاری شوٹنگ بال ٹورنامنٹ 18 تا 20 مارچ شاہ فیصل کالونی پنجاب اسٹیڈیم پر منعقد کر رہی ہے۔

شرکت کی خواہش مند ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے اپنی ٹیموں کی تصدیق آرگنائز نگ سیکریٹری عارف ایڈوکیٹ کو 15 مارچ تک کرادیں درین اثنا KDSBA کے صدر غلام محمدخان نے ٹورنا منٹ کے لئے کراچی ڈویژن کے سیکریٹری محمداجمل کو کوآرڈینٹیر جبکہ DMC کورنگی کے انفارمیشن آفیسر محمدارشد کو رابط افسر نامزد کیا ہے۔

درین اثنا سند ھ اولمپک ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام یوم پا کستان اسپورٹس فیسٹیول میں شوٹنگ بال کھیل کو شامل کرنے پر غلام محمد خان نے SOA کے سیکریٹری احمدعلی راجپوت سے اظہار تشکرکیا ہے اور فیسٹیول میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔