شوٹنگ بال ٹورنامنٹ نیشنل کلب حب کے نام فائنل کے مہمان خصوصی چیئرمین سردار غلام اکبر شیخ نے انعامات تقسیم کیے

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) لسبیلہ اسپورٹس فیسٹیول 2015 کا شوٹنگ بال ٹورنامنٹ جام کمال خان اسٹیڈیم لاکھڑا ضلع لسبیلہ میں منعقد ہوا ، ٹورنامنٹ کا فائنل نیشنل شوٹنگ بال کلب حب اور لاسی شوٹنگ بال کلب حب کے مابین کھیلا گیا فائنل نیشنل کلب حب نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-1 سے جیت لیا میچ کا اسکور 13-16 ،16-10 اور 14-16 رہا، فائنل کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بہت بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی نیشنل کلب حب کی جانب سے منظور علی، راشد علی، عبدالحلیم اور کریم نے شاندار کھیل پیش کیا اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کی جبکہ لاسی کلب حب کے غلام قادر،محمد جان اور عبدالحفیظ نے بھی خوب ڈٹ کے مقابلہ کیا

اور شائقین سے خوب داد حاصل کی، فائنل کے مہمان خصوصی چیئرمین ڈسٹرکٹ لسبیلہ سردار غلام اکبر شیخ تھے مہمان خصوصی کا ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر یوسف بلوچ نے استقبال کیا مہمان خصوصی کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی غلام اکبر شیخ نے کہا کہ محکمہ اسپورٹس ضلع لسبیلہ کی جانب سے لسبیلہ اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد خوش آئند ہے لسبیلہ کے نوجوانوں کو کھیلوں میں حصہ لیتے دیکھ کر دل کو بہت خوشی ہوتی ہے انھوں نے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر یوسف بلوچ کی کارکردگی کو سراہا اور ان کو خراج تحسین پیش کیا،

ٹورنا منٹ کی ونر ٹرافی نیشنل شوٹنگ بال کلب حب کے کپتان راشد علی اور رنر ٹرافی لاسی شوٹنگ بال کلب حب کے کپتان عبدالحفیظ نے حاصل کی، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر یوسف بلوچ نے مہمان خصوصی سردار اکبر علی شیح اور کراچی سے خصوصی دعوت پر آئے ہوے مہمان کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد اجمل کولسبیلہ اسپورٹس فیسٹیول کی یادگار شیلڈ پیش کی، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر یوسف بلوچ نے ٹورنامنٹ میں آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔