شوٹنگ بال نمائشی میچ داتا شوٹنگ بال کلب محمودآباد نے جیت لیا

 SHOOTING BALL TOURNAMENT

SHOOTING BALL TOURNAMENT

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اکبر میموریل شوٹنگ بال کلب کورنگی اور داتا شوٹنگ بال کلب محمودآباد کے مابین نمائشی میچ کورنگی میں کھیلا گیاپانچ گیم پر مشتمل اس میچ میں داتا شوٹنگ بال کلب اور اکبر میموریل شوٹنگ بال کلب کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا اور گراونڈ میں موجود شائقین سے خوب داد حاصل کی۔

اس دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میں داتا کلب نے اکبر میموریل کلب کو 2-3 سے شکست دی میچ کا اسکور 11-16 ،16-14 ،16-8 ،14-16 اور 13-16 رہااس میچ میں داتا شوٹنگ بال کلب محمودآباد کی جانب سے فاروق نادر، اقبال اور امتیاز نے عمدہ کھیل پیش کیا جبکہ اکبر میموریل کورنگی کی جانب سے محمد اسماعیل، جمیل احمد اور عبدالرشید نے داتا کلب کا خوب ڈٹ کے مقابلہ کیا۔

نمائشی میچ کے مہمان خصوصی علاقہ کی نامور سماجی شخصیت ملک اشرف نے جیتنے والی ٹیم داتا کلب محمودآباد کے کپتان کو ونر ٹرافی پیش کی اس موقع پر سیکریٹری کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن محمد اجمل نائب صدر سندھ شوٹنگ بال ایم شمیم قریشی، اعجاز احمد، یار محمد، ملک آ صف اور نصیر الدین بھی موجود تھے اس میچ کو قمرالسلام پیارے، محمد منشاہ اور محمد اختر نے سپروائز کیا۔