شوٹنگ بال ٹورنامنٹ جیتنے والی سندھ کی ٹیم کو دس ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا، غلام محمد خان

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے اعلان کیا ہے کہ سندھ کی جو ٹیم بھی آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ میں فاتح حاصل کرے گی اس ٹیم کو وہ اپنی جیب خاص سے دس ہزار روپے نقد انعام دینگے، یہ اعلان 16 اکتوبر کو ہونے والے شہید ملت خان لیاقت علی خان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے انتظامات کے سلسلے میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کیا۔

جبکہ آل سندھ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو پانچ ہزار روپے نقد اور مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کرنے والے کھیلاڑی کو تین ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا، اس اعلان کا سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ڈاکٹر قیصر علی جتوئی، سینئر نائب صدر عطاحسین مغل،عبدالشکور، نائب صدر شمیم قریشی، جوائنٹ سیکریٹری محمد عارف، جاوید میمن ،عظمت اللہ خان، علی شیر بھٹو اور عبدالحکیم نے خیرمقدم کیا ہے۔