کاہنہ، گرائی گئی دکانوں کی دوبارہ تعمیر، ناقص مٹیریل کا استعمال، کروڑوں کی کرپشن کا آغاز

Kahna

Kahna

کاہنہ (غلام مصطفی بھٹی سے) مین کاچھا روڈپر گزشتہ دنوں سٹی حکومت کی طرف سے تاجروں سے واگزار کروائی گئی دکانوں کو گرانے کے بعد اب ان کی دوبارہ سے تعمیر کا آغازکردیا گیا ہے،دکانوں کی بنیادوں میں ناقص مٹیریل استعمال کئے جانے لگا،کروڑوں روپے کے منصوبے کے آغازسے ہی کرپشن کا بازار گرم کردیا۔

گیا،ٹھیکیدارنے کاچھا کے تاجروں کی لذیزکھانوں سے تواضح ،عام تاجروں کے دل جیتنے کے لئے مرغے کے گوشت سے تواضح جبکہ نومنتخب امیدواروں کی بکرے کے گوشت سے تواضح کی گئی تاکہ کوئی بھی ٹھیکیدارپر کرپشن یا ناقص مٹیریل کے استعمال الزام نہ لگا سکے، ناقص مٹیریل کے استعمال ہونے سے دکانوں کی بنیادوں کچھ عرصے بعد ہی بیٹھ جائیں گی،جس سے تاجروں کو مالی وجانی نقصان کا بھی اندیشہ ہے،کاہنہ کی سماجی ،اصلاحی ،فلاحی تنظیموں نے اعلیٰ حکام سے موجودہ منصوبے میں ناقص مٹیریل کے استعمال روکنے کے لئے پرزور مطالبہ کیا ہے۔

غلام مصطفی بھٹی (کاہنہ)
0332-4105974