شوکاز نوٹس کا جواب جلسے میں دونگا، جاوید ہاشمی

Javed Hashmi

Javed Hashmi

ملتان (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے سابق صدر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ شوکاز نوٹس کا جواب تحریک انصاف کے جلسے میں دوں گا۔

عمران خان امریکہ یا برطانیہ میں سول نافرمانی کرتے تو جیل میں ہوتے۔ بیس دن میں بیس یوٹرن لینے والوں کا کوئی اعتبار نہیں۔ ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ سول نافرمانی قانون کی خلاف ورزی ہے، عمران خان نے ہنڈی کے ذریعے رقوم بھیجنے پر اکسایا۔ اگر وہ امریکہ یا برطانیہ میں سول نافرمانی کرتے تو جیل میں ہوتے۔

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹیکنو کریٹ حکومت کی تجویز کی مخالفت کی تھی۔ عمران خان کو تحریری طور پر کہوں گا کہ انہیں جلسے میں بلایا جائے۔ سزا یا جزا کا فیصلہ ملتان کے عوام کریں گے۔