شوبز کی خبریں 30/07/2016

Show Biz

Show Biz

میں ہرطرح کا کردار با خوبی نبھا سکتا ہوں۔ عامر خان
ممبئی (پی ایل آئی) بالی ووڈ کے معروف اداکارعامرخان نے کہا ہے کہ میں اداکاری میں پختگی کے لئے ہر وقت کچھ نہ کچھ سیکھنے کی دھن میں لگارہتاہوں۔اس بات کا ذکر عامرخان نے پی ایل آئی سے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ مجھ میں اتنی صلاحیت ہے کہ ہرطرح کا کردار با خوبی نبھا سکتا ہوں۔اور اپنی اداکاری کو بہتر بنانے کے لئے محنت کرتاہوں۔انہوں نے کہا کہ میں بہت سے سینئرڈائریکٹرز کے ساتھ بھی کام کرچکاہوں۔اور میں اپنی ہرفلم میں اچھا کام کرنے کی کوشش کرتاہوں۔عامرخان نے کہا کہ مجھے معیاری فلموں میں کام کر کے خوشی ہوتی ہے۔آخرمیں عامرخان نے کہا کہ مجھے اسکینڈلزکی کوئی پرواہ نہیں۔کیونکہ یہ اداکار کو اچھا کام کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سلمان خان اچھا دوست ہے۔شادی نہیں کررہی ۔کترینہ کیف
ممبئی(پی ایل آئی)بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ سلمان خان ان کے بہت ہی اچھے دوست ضرور ہیں۔تاہم شادی کے لئے ان کا انتخاب نہیں ہیں۔پی ایل آئی کے مطابق کترینہ کیف نے بھارتی میڈیا کی جانب سے ان کی اور سلمان خان کے درمیان شادی کے حوالے سے جوڑے گئے تعلق کو قطعی بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے اور سلمان خان کے درمیان شادی کے حوالے سے کوئی ایسا خفیہ سلسلہ نہیں چل رہا۔جس کی تصدیق یا تردید کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ سلمان خان ان کے اچھے دوست ضرور ہیں۔اور وہ گھنٹوں فلمی دنیا میں درپیش مسائل اور اسکرپٹ کے بارے میں ڈسکس کرتے رہتے ہیں۔تاہم اس سے یہ مطلب ہرگز نہیں اخذ کیا جاسکتا کہ ہم شادی کرنے جارہے ہیں۔کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ سلمان خان ان کو پسند ضرور کرتے ہیں۔لیکن ہرپسند کا انجام شادی نہیں ہوسکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھارتی گلوکار گرداس مان کا پاکستانی شاعروں کا کلام گانے کی خواہش۔
گرداس پور(پی ایل آئی)معروف بھارتی گلوکار گرداس مان نے کہا ہے کہ میری دلی خواہش ہے کہ میں پاکستانی شاعروں کا کلام بھی ریکارڈ کروائوں۔وہ گزشتہ روز پی ایل آئی سے گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستانی سرزمین پر بھی بہت ذیادہ ٹیلنٹ موجود ہے۔اور میں چاہتا ہوں کہ پاکستانی شاعروں کا کلام اپنے نئے البمز میں شامل کروں۔گرداس مان نے مزید کہا کہ برصغیر پاک وہند کی معروف بزرگ ہستیاں بھی پاکستانی سرزمین پر آباد ہیں۔جن کے مزاروں کو بوسہ دینا چاہتا ہوں۔گرداس مان نے کہا کہ جب میں پاکستان گیا تھا تو مجھے ایک روحانی سکون ملا تھا۔انہوں نے کہا کہ بابا بلھے شاہ ،شاہ حسین،وارث شاہ کا کلام گا کر دلی سکون ملتا ہے۔اور میں نے اپنے البمز میں ان کے کلام کو ریکارڈ کروایا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان کو اپنی ماسی ماں کہتا ہوں۔دھرمیندر
ممبئی(پی ایل آئی)بھارتی اداکار دھرمیندر نے پی ایل آئی سے ایک ملاقات میں بتایا کہ میں پاکستان کو ماسی ماں کہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری بہترین فلموں میں سے ،،اپنے،،میری پسندیدہ فلم ہے۔ کیونکہ اس فلم میں میری فیملی نے مل کر کام کیا ہے۔اور میں خود کو اپنے بیٹوں سنی دیول،بوبی دیول کیساتھ کام کر کے میں بہت ذیادہ خوشی محسوس کررہا ہوں۔دھرمیندر نے مزید کہا کہ میں نے کبھی بھی کسی ایسی فلم میں کام نہیں کیا جو کہ پاکستان کیخلاف بن رہی ہو۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے بیٹوں کوبھی اس بات سے باخوبی بتا چکا ہوں۔کہ پاکستان میری ماسی ماں ہے لہذا اس کیخلاف وہ کسی بھی فلم میں کام نہ کریں۔ایک سوال کے جواب میں دھرمیندر نے کہا ہے کہ ایوارڈز تو ملتے ہی رہتے ہیں۔مجھے کبھی بھی ایوارڈز نہ ملنے کا دکھ نہیں ہوا۔کیونکہ اصل ایوارڈتو عوام کا پیار ہے جو وہ آپ کی فلمیں پسند کرکے آپ کو بخشتے ہیں۔انہوں نے آخر میں کہا کہ میری بہت بڑی خواہش ہے کہ میں ایک بار پاکستان ضرور جائوں کیونکہ وہاں کی عوام کا جو پیار مجھے ملا ہے وہ میں کبھی بھی نہیں بھلا سکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بڑی اداکارہ بننے کی خواہش رکھتی ہوں بس چانس نہیں ملا۔روینا ٹنڈن
ممبئی(پی ایل آئی)بالی وڈ کی اداکارہ روینا ٹنڈن نے پی ایل آئی کوبتایا کہ میں مستقبل میں بڑی اداکارہ بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں مقام بنانے کے لئے میں نے انتھک محنت کی ہے۔اور میں نے فلم انڈسٹری کوزینہ بنا کر اپنے فنی کیرئیر کی ابتدا کی تھی۔اور میں آج بھی اس کوشش میں مصروف ہوں۔روینا ٹنڈن نے کہا کہ میں اپنے کام سے ثابت کروں گی کہ میں مستقبل میں بڑی اور آج کل کی سینئراداکارائوں کی صف میں شامل ہوسکوں۔اور ہالی وڈ کی فلموں میں کام کرسکوں جبکہ اس سلسلے میں ہالی وڈ کے ایک فلمی ادارے نے مجھے پیشکش بھی کی ہے۔لیکن فلمی مصروفیات کی وجہ سے میں ہالی وڈ کی فلموں میں کام نہ کرسکی۔جس کا مجھے انتہائی رنج ہے۔اور مجھے بے حد افسوس بھی ہے۔کہ میں نے وہ فیصلہ کیا تھا جو مجھے نہیں کرنا چاہیئے تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فلم ،،اپنے،،میں باکسرکا کرداراداکرنے کے لئے بہت محنت کی تھی۔بوبی دیول
ممبئی(پی ایل آئی)بھارتی اداکاربوبی دیول نے پی ایل آئی سے ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ ہماری فلمیں بھی تبدیلی کے دور سے گزررہی ہیں۔اور میں بھی اس تبدیلی کا حصہ بن رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ فلم،،اپنے،،میں باکسر کا کردار کرنے کے لئے میں نے بہت محنت کی تھی۔اور میں نے اس کردار کیلئے اپنی زات کی نفی کرکے بہت سی چیزوں کوترک کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے بہت سی فلموں میں اپنے کردار کا انتخاب صحیح نہیں کیا تھا۔لیکن میں نے اپنی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ویڈیوگیت کی عکسبندی کے لئے گلوکارشاہدعلی خان دبئی جائینگے۔
لاہور(پی ایل آئی)معروف گلوکار شاہدعلی خان فورٹ عباسی ویڈیوگیت کی عکسبندی کے لئے دبئی جائینگے۔معروف گلوکاردبئی میں بھارتی ماڈل سے اپنی ویڈیوالبم میں ماڈلنگ کروانے کے لئے ملاقات کرینگے۔ایک ملاقات کے دوران شاہدعلی خان فورٹ عباسی نے بتایا کہ نئے ویڈیوالبم میں ایک گیت کیلئے انہوں نے بھارتی ماڈل سے ماڈلنگ کروانے کے لئے بات کی ہے۔جس کے لئے وہ دبئی جارہے ہیں۔شاہدعلی خان فورٹ عباسی نے کہا کہ میرے البم کی عکسبندی دبئی کے ساتھ ساتھ پاکستان بھرکے خوبصورت مقامات پر بھی کی جائیگی۔جس میں پاکستان سمیت بھارتی نامور ماڈلز بھی ماڈلنگ کرینگی۔شاہدعلی خان فورٹ عباسی نے بتایا کہ وہ اپنی ویڈیوالبم کے لئے لوکیشنزدیکھنے کے علاوہ بھارتی ماڈل سے ویڈیوگیت پر ماڈلنگ کے لئے معاہدہ بھی کرینگے۔شاہدعلی خان فورٹ عباسی نے بتایا کہ جلدہی نئے ویڈیوالبم کی عکسبندی شروع کردی جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاعر منظورماہی کی معرفت پر لکھی گئی کتاب”کلا کوئی وریام نئیں ہندا”جلدشائع ہوگی۔
لاہور(پی ایل آئی)مشہورزمانہ گیت”دس تینوں کی کرئیے جرمانہ”،اور”جندرے مار کے ٹرگئی ایں”سمیت سینکڑوں لازوال گیت لکھنے والے معروف شاعر میاں محمدمنظورماہی ان دنوں معرفت پر کتاب لکھ رہے ہیں،جس میں حمد،نعت،قوالی،پر سیرحاصل گفتگوکی گئی ہے،یہ کتاب جلد ہی شائع کی جائیگی،یاد رہے منظورماہی کا شمار پاکستان کے ان چند پنجابی کے معروف شعراء کرام میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی شاعری کے بل بوتے پر پاکستان فلم انڈسٹری میں اپنا نام پیدا کیا،ان کے لکھے ہوئے سینکڑوں ہٹ گیت ملک کے نامور گلوکاروں اکرم راہی،عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی،شوکت علی راجہ،یاسین ماہی،شفقت ممتاز المعروف پپومان،بابرخیالی سرگودھوی،شاہدعلی خان فورٹ عباسی،نصیبولال،نوراں لال،حمیرا ارشد،سمیت دیگر نے ریکارڈکروائے ہیں،منظور ماہی پچھلے کچھ عرصہ سے نعتیں لکھنے اور پڑھنے میں مشغول ہیں،جس کی وجہ سے وہ ان دنوں معرفت کے متعلق کتاب لکھنے میں مصروف ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج شاعر خود کو چند ،،گندے،، گیت لکھ کر مشہور شاعرسمجھتا ہے۔ ایم اے تبسم
لاہور(پی ایل آئی) زندگی میں عشق ضروری ہے۔یہ انسان کوزندگی گزارنے کے ہنر سکھاتا ہے۔اور شخصیت میں نکھار پیداکرتا ہے۔ ڈاکٹربننا چاہتا تھا۔محلے کی ایک لڑکی کی وجہ سے شاعر بن گیا۔یہ ضروری نہیں کہ لازما کسی کے پیار میں ناکامی پر ہی اشعار کہے اور گیت لکھے جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار معروف شاعر،کالم نگارایم اے تبسم نے انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آج شاعر خود کو چند ،،گندے،، گیت لکھ کر مشہور شاعرسمجھتا ہے۔ پاکستان میں چربہ شاعری کرنے کا رجحان ترقی کی منازل طے کررہاہے۔جو کہ ہماری بیرون ممالک میں بدنامی کا باعث بن رہی ہے۔ایم اے تبسم نے کہا کہ خامیاںتوہرشخص میں ہوتی ہیں۔کوئی شخص بھی مکمل نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر لوگوں کے رویے اپنے اثرات چھوڑ جاتے ہیں۔اس لئے عمومامیں لوگوں سے ایک فاصلے پررہنا پسند کرتا ہوں۔ایم اے تبسم نے کہا کہ مجھے لکھنے کا شوق معروف شاعر احمدفراز(مرحوم) کو پڑھنے کے بعد ہوا۔احمدفراز ملک کا سرمایہ ہیں۔ نوجوان نسل کوان کے نقش قدم پر چلنا چاہیئے ۔ایم اے تبسم نے کہا کہ ادب کی خدمت کے لئے (آپ سا) کی بنیاد رکھی تا کہ ملک میں اچھے ادب کی تخلیق کے لئے ملک بھر سے ،،ہیرے،،تلاش کئے جائیں۔جو اچھی شاعری کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کر سکیں۔ایک سوال کے جواب میں ایم اے تبسم نے کہا کہ میں ماضی پرست نہیں ہوں۔مجھے وقت کے گزرجانے کا دکھ نہیں ہوتا۔میں ہمیشہ اپنے گزرے ہوئے وقت سے سیکھتا ہوں۔تا کہ آنے والے وقت میں وہ غلطیاں نہ دہرا سکوں۔ اچھا شاعر معاشرے کی برائیوں کواپنے اشعار سے اجاگرکرتاہے۔ شاعر کو چاہئیے کہ اپنے کلچر کی بھرپور عکاسی کرے۔ایم اے تبسم نے کہا کہ میںبحثیت پاکستانی شاعر خودکوعالمی سطح پردیکھنا چاہتا ہوں۔تاکہ ملک کا نام اپنے لفظوں سے دنیا بھر میں روشن کرسکوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گلوکارطارق خوشحال نوشہروی کے نئے آڈیو کیسٹ کی ریکارڈنگ۔
لاہور(پی ایل آئی)معروف فوک گلوکارطارق خوشحال نوشہروی کے نئے آڈیو کیسٹ کی ریکارڈنگ مقامی اسٹوڈیو میں کی گئی۔طارق خوشحال نوشہروی آج کل اپنے نئے آڈیو کیسٹ کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں۔گلوکارطارق خوشحال نوشہروی کے نئے آڈیو کیسٹ کی شاعری ملک کے نامور شعراء کرام نزاکت علی گورائیہ اور ایم اے تبسم نے کی ہے۔اس کیسٹ کی ریکارڈنگ ان دنوں ایک مقامی ریکارڈنگ اسٹوڈیو میں کی جارہی ہے۔گلوکارطارق خوشحال نوشہرو ی کے مطابق ان کا یہ آڈیو کیسٹ کراچی کی معروف کمپنی ملک بھر میں ایک ساتھ ریلیز کریگی۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نعت خواں حافظ حیدرالحسینی کا ویڈیوالبم تکمیل کے مراحل میں ،جلدریلیزہوگا۔
لاہور(پی ایل آئی)معروف نعت خواں حافظ حیدرالحسینی نے اپنے نئے نعتیہ البم کی ریکارڈنگ گزشتہ دنوں لاہورکے خوبصورت مقامات پر کی۔اس ویڈیو البم کے لئے نعتیہ کلام ایم اے تبسم،ارشاداحمدانصاری،خادم وسائی پوری،ساحرقریشی نے لکھا ہے۔البم تکمیل کے مراحل میں داخل ہوچکا ہے،مکمل ہونے کے بعد اس البم کواے ایس ٹی ریلیزنگ کمپنی ملک بھرمیں ریلیزکردیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوریوگرافرنزیربھٹی(بی فار یو)فنکاروں کا طائفہ لے کر اگلے ہفتے دبئی جائینگے۔
لاہور(پی ایل آئی)کوریوگرافرنزیربھٹی(بی فار یو)فنکاروں کا طائفہ لے کر اگلے ہفتے دبئی جائینگے۔ایک ملاقات کے دوران معروف کوریوگرافرنزیربھٹی (بی فار یو)نے بتایا کہ فنکاروں کو طائفہ دبئی میں مختلف مقامات پر اپنے فن کا مظاہرہ کریگا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پریس لائن انٹرنیشنل
Address: flat # 15, 3rd floor, I-8 markaz, Islamabad.
0300-4182827,Email:plinews12@gmail.com
……………………………………………………………………………………………………………………………………………… 30 جولائی2016ء لاہورنیوز

بہار کالونی کا نالہ برسات میں لوگوں کے لیے درد سر بن گیا، ہر طرف تعفن اور گندگی کا راج
لاہور(پی ایل آئی) بہار کالونی کا نالہ برسات میں لوگوں کے لیے درد سر بن گیا، ہر طرف تعفن اور گندگی کا راج۔ اہل علاقہ کا مطالبہ ہے کہ نالے کو ڈھانپ کر آلودگی سے نجات دلائی جائے۔بہار کالونی نالے سے اٹھتا تعفن لوگوں کے لیے اذیت کا باعث بنا ہوا ہے۔ نالے کے اندراوراس کے ساتھ ساتھ گندگی کے جابجا ڈھیر نیاس صورتحال کوکئی گنا سنگین بنا دیا ہے۔ نالے ساتھ سڑکوں کا بھی برا حال ہے، وہاں سے گزرنے والی ٹریفک اور راہگیروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔رہائشیوں کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے نالے کا پانی ابل کر گھروں میں داخل ہو جاتا ہے۔ جس سے ملیریا اور ڈینگی سمیت مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ اس نالے کو ڈھانپا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاہدرہ کے علاقے سے صبح ساڑھے چار بجے نوجوان اویس اشرف کو اغوا کر لیا گیا ، شہریوں کا بیگم کوٹ چوک میں احتجاج ، جلائو گھیرائو ، نعرے بازی
لاہور(پی ایل آئی) شاہدرہ کے علاقے سے صبح ساڑھے چار بجے نوجوان اویس اشرف کو اغوا کر لیا گیا ، شہریوں کا بیگم کوٹ چوک میں احتجاج ، جلائو گھیرائو ، نعرے بازی ،تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کا رہائشی 18 سالہ اویس اشرف صبح ساڑھے چار بجے دکان کھولنے کے لیے پہنچا تو نامعلوم افراد کیری ڈبہ میں اغوا کر کے لے گئے۔اہل خانہ اور محلہ داروں نے بیگم کوٹ چوک میں شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی ،مظاہرین نے چوک میں ٹائروں کو آگ لگا دی جبکہ انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
شہر کے مختلف علاقوں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا
لاہور(پی ایل آئی) شہر کے مختلف علاقوں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ مال روڈ ، دھرم پورہ اور دیگر انڈرپاسز میں پانی جمع ہوگیا ، اہم شاہرائوں پر ٹریفک جام ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کا زور کافی حد تک ٹوٹ چکا ہے لیکن اس کے ساتھ مال روڈ ، دھرم پورہ انڈرپاسز میں پانی جمع ہو گیا۔اہم شاہرائوں پر ٹریفک جام کے مسائل بھی سامنے آ رہے ہیں ، دروغے والا ، سلام پورہ اور دیگر علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پرویز مشرف کی ڈیفنس میں جائیداد کرک کرنے کے کیس میں ایس ایچ او ڈیفنس اے نے عدالت میں رپورٹ پیش کر دی۔
لاہور(پی ایل آئی) پرویز مشرف کی ڈیفنس میں جائیداد کرک کرنے کے کیس میں ایس ایچ او ڈیفنس اے نے عدالت میں رپورٹ پیش کر دی۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کرنے کے کیس میں ایس ایچ او ڈیفنس اے نے عدالت میں رپورٹ جمع کرا دی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق صدسر کی ڈیفنس میں کوئی جائیداد نہیں ہے ، ڈٰ ایچ اے کا لیٹر بھی عدالت میں پیش کیا گیا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ عدالت کو غلط معلومات دی گئی ہیں۔سیشن جج نے ڈی ایچ اے کا لیٹر اور پولیس رپورٹ اسلام آباد کی خصوصی عدالت بھجوا دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پرویز مشرف کی ڈیفنس اے میں کوئی جائیداد نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سبزہ زار اے بلاک میں چور گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات اور 12 لاکھ روپے نقدی لے اڑے۔
لاہور(پی ایل آئی)سبزہ زار اے بلاک میں چور گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات اور 12 لاکھ روپے نقدی لے اڑے۔
تفصیلات کے مطابق سبزہ زار تھانے کے چند قدم کے فاصلے پر رات گئیچور عدنان نامی شہری کے گھر کا صفایا کر گئے۔اے بلاک کا رہائشی عدنان اور اس کے اہلخانہ گھر پر موجود نہیں تھے۔جب رات گئے گھر واپس آئے تو گھر کا دروازہ اور الماریوں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے۔اہلخانہ کا کہنا ہے کہ چور لاکرز توڑ کر 30 تولہ سونا اور 12 لاکھ روپے نقدی لے گئے ہیں۔۔اطلاع ملنے پر سبزہ زار پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
پی سی بی کے زیر اہتمام نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کیلئے ٹیموں کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل
لاہور(پی ایل آئی)پی سی بی کے زیر اہتمام نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کیلئے ٹیموں کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل، کامران اکمل لاہور وائٹس اور احمد شہزاد لاہور بلیوز کی کپتان کے فرائض سر انجام دیں گے۔ قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ 25 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل رائونڈ ملتان میں کھیلا جائیگا۔رائل پام میں منعقد ہونے والے ڈرافٹنگ کے عمل میں آٹھ ٹاپ ریجنز کے صدور اور کوچز نے ڈرافٹنگ کے عمل میں حصہ لیا۔لاہور وائٹس کی قیادت کامران اکمل کو سونپی گئی ہے جبکہ دیگر جن کھلاڑیوںکا انتخاب کیا گیا ہے ان میں عمر اکمل، سلمان بٹ، حسین طلعت، کاشف بھٹی، شاہد یوسف،ضیاء الحق، احسان عادل، کامران غلام، عمران خان، قیصر اشرف،ارسل شیخ،ایاز تصور، عماد بٹ اور عمران بٹ شامل ہیں۔لاہور بلیوز کی قیادت احمد شہزاد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سعد نسیم، ناصر جمشید، سلمان علی آغاز، فہیم اشرف، ظفر گوہر، حسن علی، نوید یٰسین، راحت علی، نعمان انور، محمد اخلاق، احمد بشیر، فرحان خان، آصف رضا اور رضا علی ڈار شامل ہیں۔ لاہور کی ٹیموں میں زیادہ تر نوجوان اور لوکل کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پچیس سالہ لڑکی کی لاش ملنے کا معاملہ ، پولیس نے رابعہ نصیر کی لاش پوسمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی
لاہور(پی ایل آئی)مال روڈ کے ایک معروف ہوٹل کے واش روم سے پچیس سالہ لڑکی کی لاش ملنے کا معاملہ ، پولیس نے رابعہ نصیر کی لاش پوسمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جبکہ جسمانی اعضا کے نمونے تجزیئے کیلئے فرانزک لیبارٹری بھجوا دیئے۔ریس کورس پولیس کے مطابق گزشتہ روز کنیئرڈ کالج کی طالبہ رابعہ نصیر کی لاش ہوٹل کے واش روم سے برا?مد ہوئی تھی جس کے قتل کا مقدمہ اس کے بھائی فیصل کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر کے لاش پوسٹمارٹم کیلئے میو ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دی تھی۔رات گئے پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ، ابتدائی پوسمارٹم رپورٹ کے مطابق رابعہ نصیر کی موت سر میں لگنے والی گولی سے ہوئی جبکہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی لڑکی کی موت واقع ہو چکی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ رابعہ نصیر کے جسمانی اعضا کے نمونے اور پستول سمیت دیگر شواہد فرانزک لیبارٹری بجھوا دیئے گئے ہیں جس کی رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلہ کے دوسرے روز بھی ایسٹ زون کا میچ شروع نہ ہوسکا
لاہور(پی ایل آئی) سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلہ کے دوسرے روز بھی ایسٹ زون کا میچ شروع نہ ہوسکا جبکہ ویسٹ زون بلیوز نے وائٹس کیخلاف پہلی اننگز میں173 رنز بنالیے ہیں۔کرکٹ سنٹر گرائونڈ ماڈل ٹائون میں ایسٹ زون وائٹس اور ایسٹ زون بلیوز کی ٹیموں کے مابین میچ کھیلا جانا تھا لیکن بارشوں کے باعث گرائونڈ کھیلنے کے قابل نہ ہونے کے باعث 3 روزہ میچ کے دوسرے دن کا کھیل بھی ممکن ہوسکا جبکہ ماڈل ٹائون گرینز میں ویسٹ زون کی بلیوز اور وائٹس کے مابین میچ کھانے کے وقفے کے بعد شروع ہوا، جس میں کھیل ختم ہونے تک ویسٹ زون بلیوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے 173 رنز بنالیے ہیں،ان کی جانب سے سعداللہ غوری نے 101اور وہاب ڈار نے53رنز کی اننگز کھیل کر وکٹ پر موجود ہیں اور ہفتہ کے روز تیسرے اور آخری دن اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کریں گے۔نارتھ زون کا میچ سٹیگ گرائونڈ میں کھیلا جا رہا ہے اور اس گرائونڈ میں بھی میچ کھیل کے دوسرے دن چائے کے وقفہ کے بعد شروع ہوا تاہم نارتھ زون بلیوز نے وائٹس کیخلاف پہلی اننگز میں شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور مد مقابل کے 6کھلاڑی 79رنزپر آئوٹ کردیے،محمد حمزہ38 رنز بنا کر نمایاں سکورر رہے۔نارتھ زون بلیوز کی جانب سے محمد صادق 3کھلاڑی آئوٹ کیے ہیں۔ ہفتہ کے روز میچ کا تیسرا اور آخری دن ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور میں تعینات امریکی قونصل جنرل زیکرے ہرکن رائیڈر استنبول روانہ ہو گئے۔
لاہور(پی ایل آئی) لاہور میں تعینات امریکی قونصل جنرل زیکرے ہرکن رائیڈر استنبول روانہ ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں تعینات امریکی قونصل جنرل زیکرے ہرکن رائیڈر ترکش ایئر کی پرواز751 کے ذریعے استنبول روانہ ہوئے۔ روانگی سے قبل زیکرے ہرکن رائیڈر کی لاہور ایئرپورٹ آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور ائیر پورٹ پر پی آئی اے سیکیورٹی کی بڑی کارروائی ،6 کروڑ مالیت کی ہیروئن لاہور سے دبئی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
لاہور(پی ایل آئی) لاہور ائیر پورٹ پر پی آئی اے سیکیورٹی کی بڑی کارروائی ،6 کروڑ مالیت کی ہیروئن لاہور سے دبئی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز کو شک گزرنے پر پی آئی اے سیکیورٹی اہلکاروں نے روک لیا اور جہاز کی تلاشی کے دوران 6 کروڑ مالیت سے زائد کی 6 کلو ہیروئن برآمد کرلی۔پی آئی اے حکام کے مطابق ہیروئن کو جہاز کے واش روم میں چھپایا گیا تھا مسافروں سمیت عملے سے تفتیش کی جارہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔