شردھا کپور نئی فلم راک آن کے سیکوئل میں گلوکاری کرینگی

Shraddha Kapoor

Shraddha Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نئی فلم راک آن کے سیکوئل میں گلوکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

دو ہزار آٹھ میں بننے والی فلم راک آن کے سیکوئل میں شردھا کپور مرکزی کردار کریں گی، اداکارہ فلم میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔

راک ون ٹو میں شردھا کپور موسیقار بنیں گی ، وہ فلم میں اپنے کردار کو لے کر انتہائی خوش ہیں۔ شردھا کپور ان دنوں اپنی نئی فلم اے بی سی ڈی ٹو کی پروموشن میں مصروف ہیں۔