درگاہوں سمیت نہتی عوام پر حملے کرنیوالے اللہ کے غضب نہیں بچ سکیں گے

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا ”ملک بھر میں تیزی سے پھیلتی ہوئی دہشت گردی کی تازہ لہر ”کے حوالے سے لاثانی سیکرٹریٹ پراہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں لاہور، پشاور، سیہون شریف سمیت ملک بھر میں ہونیوالی چاردنوں کے اندراندر آٹھ سے زائد بڑی بڑی وارداتوں کوحکو مت اور حکومتی اداروں کی نااہلی کا واضح ثبوت قرار دیا۔

درگاہوں سمیت نہتی عوام پر حملے کرنیوالے اللہ کے غضب سے نہیں بچ سکیں گے کیونکہ اولیاء اللہ کے دشمنوں کے ساتھ اللہ کا اعلان جنگ ہے ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل کے مرکزی عہدیداران نے شہداکے بلندی درجات کی دعاکی اورلواحقین کیساتھ دلی دکھ کا اظہار کیا۔