سیاچن میں 10 بھارتی فوجی برفانی طوفان میں دب گئے

Siachen

Siachen

نئی دلی (جیوڈیسک) دنیا کے بلند ترین جنگی محاذ سیاچن پر برفانی طوفان کے بعد 10 بھارتی فوجی لاپتہ ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیاچن کے علاقے میں فوجی گشت کررہے تھے کہ اچانک انہیں برفانی طوفان نے آگھیرا جس کے بعد سے ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا ۔ بھارتی فوجی ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے کم از کم 10 سپا ہی لاپتہ ہوئے ہیں جن کی تلاش کے لئے ہیلی کاپٹر اور امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ سیاچن کو دنیا کا بلند ترین محاذِ جنگ کہا جاتا ہے جو پاکستان اوربھارت کے درمیان ایک متنازعہ علاقہ ہے۔ یہاں کے شدید موسم میں جان لیوا واقعات معمول کا حصہ بن چکے ہیں اور برف سرکنے اور طوفان سے اموات کے علاوہ یہاں منفی 60 درجے سینٹی گریڈ سردی پڑتی ہے۔ سیاچن پر 1984 سے اب تک ہندوستان کے 8000 سے زائد فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔