سیالکوٹ: 2 مسلح گروپوں کے تصادم میں 11 افراد شدید زخمی

Sialkot

Sialkot

سیالکوٹ (جیوڈیسک) 2 مسلح گروپوں کے درمیان فائرنگ کے واقع میں 11 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ چٹی شیخاں کے علاقے میں میں پیش آیا۔

جہاں مسلم لیگ ن کے 2 گروپوں میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی تھی۔

تاہم جب ریلی گوہد پور روڈ کی جانب روانہ ہوئی، تو اچانک دونوں گروپوں میں تصادم ہوگیا، جس کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 11افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں سے 5زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔