سیالکوٹ : 2 اشتہاری ڈاکو ہائی وولٹیج کرنٹ لگنے سے ہلاک

High Voltage Current

High Voltage Current

سیالکوٹ (جیوڈیسک) دو خطرناک اشتہاری ڈاکو بجلی کا ہائی وولٹیج کرنٹ لگنے سے اپنے انجام کو پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ تھانہ مراد پور کے نواحی گاؤں میں چھپ کر رات بسر کرنے والے دو خطرناک اشتہاری ڈاکو اصغر حسین عرف ککری اور عمران عرف ہرنی مکان کی چھت سے گزرنے والی گیارہ ہزار وولٹ بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر موت کی نیند سوگئے۔

پولیس کے مطابق دونوں ڈکیتی راہزنی اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ مختلف تھانوں میں اصغر حسین عرف ککری پر دس سے زائد جبکہ عمران عرف ہرنی پر اکتیس مقدمات درج ہیں۔