سیالکوٹ: 4 انسانی اسمگلر گرفتار، سینکڑوں پاسپورٹ، اسناد برآمد

Arrested

Arrested

سیالکوٹ (جیوڈیسک) ایف آئی اے حکام نے میڈیا کو بتایا کہ یہ افراد عرصہ دراز سے جرائم پیشہ افراد کو جعلی کاغذات تیار کر کے بیرون ملک بھیجنے کا دھندہ کر رہے تھے۔

اس کے ساتھ ساتھ طالب علموں کو بھی بیرون ملک تعلیم کا جھانسہ دے کر لوٹ رہے تھے۔

ایف آئی اے نے چار افراد نعمان، سعد، فیضان اور کاشف ابرار کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لیپ ٹاپ، جعلی مہریں اور دیگر اشاء برآمد کر کے چاروں انسانی اسمگلروں کو ایف آئی اے سیل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔