سیالکوٹ: بھارتی فورسز کی چارواہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ

Indian Army

Indian Army

سیالکوٹ (جیوڈیسک) بھارتی فورسز نے چارواہ سیکٹر کے گاؤں چارواہ، کھنور، بلھے اور جمال جند کو اپنی بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا اور مارٹر گنوں کا آزادانہ استعمال کیا۔

چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں۔ فائرنگ کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری کی خلاف ورزی سامنے آتے رہتے ہیں۔