سیالکوٹ روڈ پر بسوں اور وین کے تصادم میں 20 افراد زخمی

Traffic Accident

Traffic Accident

لاہور (جیوڈیسک) سیالکوٹ روڈ پردو بسوں اور وین میں ٹکر کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں 5 کی حالت تشویشناک ہے۔

حادثہ وریو جنگل کے قریب پیش آیا جہاں پر سیالکوٹ ٹرانسپورٹ کمپنی کی 2 بسیں آپس میں ریس لگاتی ہوئی آ رہی تھیں۔

سامنے سے آنے والے وین سے ٹکرا گئی جس سے 20 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں پر 5 افراد کی حالت تفتیش ناک ہے۔ ٹریفک حادثے میں وین مکمل طور تباہ ہو گئی۔