روس: ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار 19 افراد ہلاک

Helicopters Destroy

Helicopters Destroy

سائبیریا (جیوڈیسک) سائبیریا کے شمال مغربی علاقے میں ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے 19 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر کے مطابق سائبیریا کے شمال مغربی علاقے میں ایم آئی 8 فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ، حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں 22 افراد سوار تھے جن میں سے 19 ہلاک ہو گئے جبکہ تین کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

یہ حادثہ خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا۔ بتایا گیاہے کہ جائے حادثہ پر امدادی کاروائی تاحال جاری ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں بھی نکالی جا رہی ہیں۔