سبی میں بقایاجات کی عدم ادائیگی کے باعث کیسکو بلوچستان مالی بحران کا شکار ہے: احمد حسین

Ahmed Hussain Lehri

Ahmed Hussain Lehri

سبی (محمد طاہر عباس) ڈپٹی ڈائریکٹر کیسکو بلوچستان احمد حسین لہڑی نے کہا ہے کہ سبی میں سمیت بلوچستان میں بقایاجات کی عدم ادائیگی کے باعث کیسکو بلوچستان مالی بحران کا شکار ہے بینکوں سے اووڈرافٹ لے کر واپڈا کے ملازمینوں کو تنخواہوں کی ادائیگی ممکن بن سکی ہے سبی میں سرکاری و نجی صارفین پر 2 کروڑ سے زائد رقم بقایاجات ہے۔

منتخب نمائندئے اس سلسلے میں ہماری رہنمائی کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاون ہال سبی میں چیئر مین میونسپل کمیٹی مولاناحاجی داؤدرند کی سربراہی میںمنتخب کونسلروں ، تاجر برادری ،سوسائٹی کے نمائندوں کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر ایکسیین واپڈا سبی عبدالستار لاشاری ، ایس ڈی او آپریشن سبی غلام مجتبیٰ ، پاکستان واپڈا ہائیڈرویونین (سی بی اے) کے سرکل چیئر مین حاجی محمدافضل کھوسہ ، چیف آفیسر محمد خان سیلاچی ،وائس چیئر مین میونسپل کمیٹی میر شہداد خان مری، ندیم رضا زیدی ، ظہیر احمد خواجہ خیل ،میر اللہ داد جتوئی ، ملک عبدالستار رند، ملک فقیر محمد رند، حاجی محمد حیات رند، میر غلام رسول دھر پالی ،بابو فیض مینگل،،چوہدری خرم حفیظ ،میر حمل خان بنگلزئی ،راشد حبیب، انجمن تاجران کی جانب سے میر امداد خان باروزئی ، سیوا رام ، ڈاکٹر سدھام چند، دیوان چند، لکھمیر چند، سول سوسائٹی میر حبیب الرحمن رند کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی ، میر احمد حسین لہڑی نے کہا ہے کہ ہم عوام کے خادم ہیں اور عوام کی خدمت کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں آج ہم آپ کے پاس اس لئے آئے ہیں کہ ہماری مشکلات کا ازالہ ہو سکے آپ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے ضلع سبی میں واپڈا کے بقایاجات کی وصولی کیلئے ہماری مدد کریں تاکہ واپڈا کا مالی بحران کا خاتمہ ممکن ہوسکے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سبی کی عوام نے ہمیشہ واپڈا کے ساتھ مدد کی دیگر علاقوں کے برعکس سبی میں بلوں کی بروقت ادائیگی کی جاتی ہے تاہم بقایاجات کی عدم ادائیگی سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وسائل میں رہ کر سبی سے لوڈشیڈنگ بجلی چوری کا خاتمہ ممکن بنایا جائے گا اس موقع پر ایکسیین واپڈا سبی میر عبدالستار لاشاری، ایس ڈی او واپڈا غلام مجتبیٰ ،سرکل چیئر مین حاجی محمد افضل کھوسہ نے کہا کہ اس وقت واپڈا شدید مالی بحران کاشکار ہے شدید گرمی اوولوڈ ٹرالسفامرز بھی تسلسل سے بجلی کی فراہمی میں رکاوٹ بن جاتے ہیں۔

سبی کے صارفین بجلی کی چوری کی روک تھام اور بلوں کی بروقت ادائیگی سمیت اپنے بقایاجات وقت پر جمع کریں تو سبی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ کیسکو میں جاری ترقیاتی کام بھی مکمل ہوجائیں گے اس موقع پر حاجی مولانا ڈاؤد رند، اللہ داد جتوئی ،ندیم رضا ، میر غلام رسول دھر پالی نے کہا کہ منتخب نمائندے آپ کے ساتھ ہیں وسائل میں رہ کر واپڈا کی ہر ممکن مدد کی جائے گی سبی میں اوور لوڈ ٹرنسفارمرزکا لوڈ کم کرنے کیلئے نئے ٹرنسفارمرز نصب کئے جائیں تاکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔